ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے کے حل کی کوششیں

بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے کے حل کی کوششیں

Wed, 17 Aug 2016 15:55:01    S.O. News Service

بیجنگ،17؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چینی میڈیا کے مطابق بحیرہ جنوبی چین کے تنازعے کے حل کے لیے بیجنگ حکومت اور جنوب شرقی ایشیائی اقوام اگلے برس کے وسط تک ایک ایسا فریم ورک مرتب کرنے کی کوشش میں ہیں جو اِس خطے میں تناؤ میں کمی کا سبب بن سکے ۔ سن 2010سے چین اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم آسیان کے دس ممالک بحیرہ جنوبی چین پر ملکیت کے دعووں پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چین کی حکومت اِس مذاکراتی عمل کو مزید فعال بنانے کی کوشش میں ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ ماہ دی ہیگ کی ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا تھا کہ تاریخی اعتبار سے بحیرہ جنوبی چین پر بیجنگ حکومت کے دعوے نے فلپائن حکومت کی جغرافیائی خود مختاری کو ٹھیس پہنچایا تھا۔


Share: